جنوبی غزہ پٹی میں واقع خان یونس کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان لڑائی مسلسل جاری ہے۔
ایران کی پارلمینٹ کےاسپیکر نے کہا ہے کہ کوئی بھی اقدام سات اکتوبر کے واقعے میں صیہونی حکومت کی عظیم شکست اور اس کی کھوئے ہوئے وقار کو بحال نہیں کر سکے گا۔
فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ حماس فلسطین کا حصہ ہے اور اس کو ختم کرنا ہرگز ممکن نہیں ہے۔
حزب اللہ نے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی فوج کے متعدد ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔
فلسطینی مجاہدین قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں کا مردانہ وار مقابلہ کر رہے ہیں۔
ایران کے سینیئر نائب صدر محمد مخبر نے تہران اور دمشق کے تعلقات کو اسٹریٹیجک اور قریبی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، شام کے ساتھ مشترکہ اقتصادی تعاون کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا چاہتا ہے۔
سیکڑوں یہودیوں نے شہر نیویارک میں غزہ کے شہداء کی یاد میں اجتماع منعقد کیا ہے۔
دنیا کے دیگر ممالک کی طرح برطانیہ میں بھی اسرائیل کی جاری جارحیت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
لبنان کی مزاحمتی فورسز نے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقوں میں واقع صیہونی فوجیوں کے متعدد ٹھکانوں پر میزائل برسائے ہيں۔
فلسطین کے حامیوں نے برطانیہ میں چار اسلحہ ساز کمپنیوں کی عمارت کے سامنے جمع ہو کر ان کمپنیوں میں داخل ہونے کے راستے بند کر دیئے اور جنگ غزہ میں صیہونی حکومت کی حمایت کے خلاف احتجاج کیا۔