Dec ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۲ Asia/Tehran
  • طوفان الاقصی نے صیہونی طاقت کا بھرم توڑ کر رکھ دیا: ایران

ایران کے سینیئر نائب صدر محمد مخبر نے تہران اور دمشق کے تعلقات کو اسٹریٹیجک اور قریبی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، شام کے ساتھ مشترکہ اقتصادی تعاون کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا چاہتا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے سینیئر نائب صدر محمد مخبر نے تہران میں شام کے وزیراعظم حسین عرنوس سے گفتگو میں کہا کہ شام پر ایران کی حکومت اور قوم کی خصوصی نظر ہے اور تہران، شام کی آزادی و احترام اور عوامی سہولت و آسایش پر خاص توجہ دیتا ہے۔

محمد مخبر نے غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی تحریک استقامت کی طوفان الاقصی کارروائی کے سامنے امریکہ و غاصب صیہونی اپنی شکست سے بوکھلائے ہوئے ہیں اور فلسطینیوں کے اس آپریشن نے صیہونی طاقت کا بھرم توڑ کر رکھ دیا۔

اس ملاقات میں شام کے وزیراعظم نے ایران کی حکومت اور قوم کی جانب سے شام کی حکومت اور قوم کی حمایت کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ایران کی حکومت اور قوم کے ٹھوس اور جرآت مندانہ مواقف اور شام کے لئے تہران کی حمایت کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ انھوں نے دورہ تہران کو دونوں ملکوں کے تعلقات کی توسیع میں سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ اس عمل کے بہترین نتائج برآمد ہوں گے۔

ٹیگس