فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غرب اردن اور الخلیل میں غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں کے ہاتھوں پانچ اور فلسطینی شہید ہو گئے۔
میڈیا ذرائع نے آج (ہفتہ) شام کو مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں واقع شہر عسقلان اور بعض دیگر صہیونی بستیوں پر فلسطینی مجاہدین کے راکٹوں کے حملے کی اطلاع دی ہے۔
ایسی اطلاعات ملی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل پوری دنیا میں حماس کے رہنماؤں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
غاصب اسرائیلی حکومت نے اپنے وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غزہ کے جنوب میں خان یونس اور رفح میں 6 مساجد پر بمباری کی ہے۔
غاصب اسرائیلی حکومت کی فوج نے اپنی وحشیانہ ماہیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چند منٹ میں ہی غزہ پٹی کے رہائشی علاقوں پر 50 فضائی حملے کئے ہیں۔
جنین شہر کے اردگرد غاصب صیہونی فوجیوں پر فائرنگ ہوئی ہے۔
شمال مغربی غزہ میں صیہونی حکومت اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان جھڑپوں کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی استقامت و مزاحمت نے دشمنوں کو بے بس کر کے رکھ دیا ہے۔
ایک صہیونی ذریعے نے مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فوج کے خلاف فلسطینیوں کی شہادت پسندانہ کارروائی کی خبر دی ہے جس میں کم سے کم ایک صیہونی کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔
غزہ پٹی سے ملبے کے نیچے سے 37 دن کے بعد ایک شیرخواربچے کے زندہ نکالے جانے کی حیرت انگیز خبر موصول ہوئی ہے۔