Nov ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۹:۲۶ Asia/Tehran
  • مقبوضہ بیت المقدس میں شہادت پسندانہ کارروائی، کم سے کم ایک صیہونی ہلاک

ایک صہیونی ذریعے نے مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فوج کے خلاف فلسطینیوں کی شہادت پسندانہ کارروائی کی خبر دی ہے جس میں کم سے کم ایک صیہونی کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے ایک بس اڈے پر فلسطینی مجاہدین کی فائرنگ میں ایک صہیونی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ صیہونی حکومت کے اسپتال کے ذرائع نے بھی اعتراف کیا ہے کہ ایک صیہونی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

اسی دوران فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کے فوجیوں نے جائے وقوعہ پر بھاری نفری تعینات کرتے ہوئے صیہونیت مخالف کارروائی کے بعد مقبوضہ شہر قدس کے داخلی دروازے سے متصل بعض حفاظتی گزرگاہوں کو بند کر دیا ہے۔

ادھر صہیونی اخبار یدیعوت آحارنوت نے ایک شخص کے ہلاک اور آٹھ کے زخمی ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین فلسطینیوں نے یہ کارروائی انجام دی ہے اور دعویٰ کیا کہ تینوں فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ صیہونیت مخالف کارروائی 7 اکتوبر کو غزہ جنگ کے آغاز کے بعد اپنی نوعیت کی چوتھی اور شدید ترین کارروائی ہے۔

 

ٹیگس