صیہونی فوجی مصری سرحد پر ہونے والے حادثے کے بعد اس سرحد پر ڈیوٹی دینے کی بجائے وہاں سے فرار کی فکر کرنے لگے ہیں ، مصری فوج کے ایک فوجی نے حملہ کرکے تین صیہونیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
مقبوضہ فلسطینی علاقے کے جنوب میں واقع اسرائیلی فوج کے ایک اڈے سے 26 ہزار کارتوس چوری کر لیے گئے۔
غاصب صیہونی حکومت کی فوج کے ایک سابق جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل علاقے کی کسی جنگ میں شامل ہونے کی آمادگی نہیں رکھتا چونکہ اس پر ممکنہ طور پر برسنے والے ہزاروں میزائلوں کا خوف طاری ہے۔
ایک صیہونی جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ سید نصراللہ کے اقدامات سے اسرائیلی فوج کا خوف بے مثال اور اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے۔
صیہونی اخبار جیروزلم پوسٹ کی ایک رپورٹ میں ایرانی میزائلوں کے نام سے اسرائیل پر جاری بڑے خوف کا انکشاف کیا گیا ہے۔
ایک صیہونی میڈیا نے ایران کی بڑھتی ہوئی پیشرفت و ترقی اور چین اور روس کے ساتھ اس کے اتحاد پر تشویش کا اظہار کیا اور بتایا کہ اسرائیل کی قوت مدافعت ختم ہو گئی ہے اور یہ حکومت ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
اسرائیلی میڈیا اس بات پر بڑی حیرت میں ہے کہ ایران نے ایوی ایشن شعبے میں بلند پرواز کرتے ہوئے مسافر جیٹ بنا لیا ہے۔
صیہونی حکومت کے سرکاری انسپکٹر نے تل ابیب کے قریب اس حکومت کے سب سے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈے میں سیکورٹی کے سنگین خلا کے بارے میں خبردار کیا۔
صیہونی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ غزہ میں فوجی آپریشن سے ظاہر ہوتا ہے کہ تحریک جہاد اسلامی اور حماس کی صلاحیتوں اور توانائیوں میں اضافہ ہوا ہے اور اسرائیلی حکام غزہ میں فوجی آپریشن کی کامیابیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں۔
صیہونی حکومت کے عسکری تجزیہ کاروں کے مطابق فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی نے کوئی غیر روایتی یا جدید ترین میزائل استعمال نہیں کیا ہے لیکن اسرائیلی تجزیہ کار کے مشورے کے مطابق اسرائیل کو اب سے "ڈیٹرنس" لفظ کو خیرباد کہہ دینا چاہیے۔