Jun ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۹ Asia/Tehran
  • اسرائیل کی 90 فیصد سیکورٹی مشکلات ایران کی وجہ سے

صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہمارے 90 فیصد سیکورٹی مسائل ایران کی وجہ سے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے 90 فیصد سیکورٹی مسائل ایران اور اس سے وابستہ فورسز کی وجہ سے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حکومت کے 90 فیصد سیکورٹی مسائل کی وجہ ایران ہے اور جوہری پروگرام پر دستخط کی صورت میں امریکہ ایران کے ساتھ جو بھی معاہدہ کرے گا، تل ابیب اس کا پابند نہیں ہوگا۔

اسپوتنک خبر رساں ایجنسی نے واللا نیوز سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ نتن یاہو نے دعوی کیا کہ ہمارے 90 فیصد سے زیادہ سیکورٹی مسائل اسلامی جمہوریہ ایران اور اس کی پراکسی فورسز کی وجہ سے ہیں اور ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ اسرائیل کو پابند نہیں کرے گا اور ہم اپنے دفاع کے لیے کچھ بھی کریں گے۔

اسپوتنک نے لکھا ہے کہ نتن یاہو کے بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مسئلے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں پر بالواسطہ مذاکرات کی اطلاعات ہیں تاہم ایران ابھی تک ان دعوؤں کو مسترد کرتا رہا ہے۔

ٹیگس