مصر میں سرحدی حادثے کے بعد صیہونی فوجی سرحد پر ڈیوٹی دینے سے کترانے لگے
صیہونی فوجی مصری سرحد پر ہونے والے حادثے کے بعد اس سرحد پر ڈیوٹی دینے کی بجائے وہاں سے فرار کی فکر کرنے لگے ہیں ، مصری فوج کے ایک فوجی نے حملہ کرکے تین صیہونیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
سحرنیوز/دنیا: رای الیوم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کی بٹالین بار ڈیلاس اب مصر کی سرحد پر 12 گھنٹے کی شفٹ انجام نہیں دے گی۔عبری میڈیا کی تفصیلات کی مطابق صیہونی فوجیوں نے اپنے کمانڈروں کو مطلع کیا ہے کہ وہ اس سرحد پر طولانی شفٹیں انجام نہیں دے سکتے اور اپنے والدین کی حمایت سے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ لازمی فوجی خدمت سے استعفا دے دیں۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی لازمی خدمات دینے والے فوجیوں نے اپنے کمانڈروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سخت موسمی حالات کے باعث اتنی لمبی شفٹ میں کام کرتے ہیں تو انہیں اپنے ضائع اور فضول ہون کا احساس ہوتا ہے۔
صیہونی فوجیوں کے اس فیصلے کے بعد ان کی 12 گھنٹے کی شفٹ 8 گھنٹے کی کر دی گئی ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایک مصری فوجی محمد صلاح نے اکیلے حملہ کرکے تین صیہونی فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا تھا۔