سرحد پر اسرائیلی فوج ہائی الرٹ پر
صیہونی حکومت کے لیے مصر کی سرحدوں کے عدم استحکام اور نا امن ہونے کے بعد اس حکومت کی فوج نے سرحدوں پر اپنے فوجیوں کو نئے محتاط احکامات جاری کیے ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: مصری فوجی محمد صلاح کے کامیاب آپریشن اور نیتسانا کراسنگ پر تین صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد جو کہ 1982 میں صیہونی حکومت اور مصر کے درمیان مصالحتی معاہدے پر دستخط کے بعد تعمیر کی گئی تھی، اسرائیل نے اپنے فوجیوں کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔
مصری فوجی محمد صلاح نے 3 جون کی صبح صیہونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں تین فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ اس کامیاب آپریشن کا مصری عوام نے خیر مقدم کیا اور اس آپریشن نے ان مصری فوجیوں کی یاد تازہ کر دی جنہوں نے اسرائیلیوں کے خلاف آپریشن کیا تھا۔
صیہونی آرمی ریڈیو نے 12 جون کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ صیہونی فوج نے اپنے فوجیوں کو نئی ہدایات جاری کی ہیں کہ سرحدوں پر کسی بھی سیکورٹی واقعے سے کیسے نمٹا جائے۔
اسپوتنک خبر رساں ایجنسی نے لکھا ہے کہ ان احکامات کے مطابق صیہونی فوج مصری پولیس فورسز کو جو 10 دن پہلے تک صیہونیوں کے ساتھی سمجھے جاتے تھے ممکنہ خطرہ قرار دیتی ہیں۔
صیہونی فوج کی نئی ہدایات کے مطابق فوجیوں کو سرحدی باڑ کے قریب جانے سے منع کیا گیا تھا، ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنا فاصلہ برقرار رکھیں اور ڈویژن کمانڈر کی منظوری کے بغیر سرحدی مقامات پر پیش قدمی نہ کریں۔
اسرائیلی فوجیوں سے کہا گیا کہ وہ سرحد کے دوسری طرف مصری فوجیوں کی کسی بھی غیر معمولی نقل و حرکت پر نظر رکھیں۔