غزہ میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں نہتے فلسطینی عوام کی نسل کشی جاری ہے اور تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق شہیدوں کی تعداد پینتیس ہزار سے زائد ہو گئی ہے-
غاصب صیہونی حکومت کے جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف نے جنگ غزہ جاری رکھنے پر نتن یاہو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
جنگ غزہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک کم سے کم دس اسرائیلی فوجی خودکشی کر چکے ہیں.
عراق کی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں واقع رامون ایئر بیس پر میزائل حملے کیا ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ نے اعلان کیا کہ غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے تجویز کیے گئے تمام منصوبے صیہونی حکومت کے وزیراعظم کی مخالفت کی وجہ سے ناکام اور بے نتیجہ رہے ہیں۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی حمایت کرتا ہے۔
امریکہ میں جاری طلبا تحریک کےتسلسل میں دنیا کے بہت سے ملکوں میں مظاہروں اور دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں کل اسلام آباد میں طلبہ کا سیو غزہ مارچ دھرنا رات گئے ختم کردیا گیا، تمام شرکاء پُرامن طور پر منتشر ہوگئے۔
فلسطین کی تحریک حماس کی فوجی شاخ القسام بریگيڈ نے رفح میں چار صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا-
آئرلینڈ اسپین اور ناروے سمیت یورپی یونین کے مزید متعدد ملکوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے-
غزہ پٹی اور رفح شہر پر صیہونی حکومت کے بھرپور اور شدید حملوں کی خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ جس میں کم از کم آٹھ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے-