فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ مقبوضہ علاقوں میں غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کو رکوانے کے سلسلے میں اپنے فرائض پر عمل کرے۔
سحر نیوز رپورٹ
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نےدوحہ میں قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی مناسبت سے قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کو مبارکباد پیش کی اور فلسطینی قوم اور اسکی امنگوں کے تعلق سے انکے موقف کی قدردانی کی۔
حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے دہشتگردانہ اقدامات سے ارضِ فلسطین کی آزادی اور اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے جاری فلسطینی استقامت و مزاحمت رکنے والی نہیں ہے۔
تحریک حماس کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کی تحریک فلسطینی قیدیوں کے مسئلے کو خاص اہمیت دیتی ہے اور ان کی رہائی کی مسلسل کوشش کررہی ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کا کہنا ہے کہ تحریک حماس کے پاس اسرائیل کے چار قیدی ہیں اور صیہونی حکومت کو قیدیوں کے تبادلے کا مسئلہ قبول کرنا ہوگا۔
فلسطین کے اسلامی مقاومتی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ فلسطین پر صیہونی حکومت کے قبضے کے خاتمے اور فلسطین کی آزادی کا صرف ایک ہی راستہ، بڑے پیمانے پر استقامت ہے۔
فلسطین کی اسلامی استقامتی تنظیم حماس کے سینیئر عہدیدار اسماعیل ہنیہ نے قومی اتحاد کو واجب شرعی بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ ویسٹ بینک میں انتفاضہ کا آتش فشاں رکنے والا نہیں ہے۔
تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو غاصب صیہونیوں کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا سلسلہ رکوانے کی کوشش کرنا چاہئے۔