Jun ۲۴, ۲۰۲۲ ۲۰:۲۹ Asia/Tehran
  • مسلمان ہوں یا عیسائی، سبھی صیہونی مظالم کا شکار ہیں: اسماعیل ہنیہ

تحریک حماس کے سربراہ نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ صیہونی حکومت فلسطینیوں کے خلاف جرائم انجام دینے میں مسلمان اور عیسائی میں کوئی فرق نہیں کرتی۔

 تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے لبنانی صدر میشل عون سے ملاقات کے بعد کہا کہ ہم نے اس ملاقات میں تاکید کی ہے کہ ہم متبادل وطن اور فلسطینیوں کو جبری طور پر باہر نکالنے کے خلاف ہیں۔

بیروت میں انجام پانے والی اس ملاقات میں تحریک حماس کے سربراہ نے لبنان کے ساتھ یکجہتی اور اس کے بحری ذخائر کو لوٹنے کی مخالف پر زور دیا اور کہا کہ ہم لبنان کے لئے مزید امن و سیکورٹی اور استحکام کے خواہاں ہیں۔

اس سے قبل حماس کے سربراہ نے جمعرات کو حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ سے ملاقات و گفتگو کی تھی۔ سید حسن نصراللہ اور اسماعیل ہنیہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں علاقے میں استقامت کو درپیش خطرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس ملاقات میں فریقین نے مسئلہ فلسطین کی حمایت کے لئے حزب اللہ اور استقامتی گروہوں کے درمیان تعاون کے سلسلے میں بھی صلاح و مشورہ کیا۔

ٹیگس