Sep ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۲:۲۱
دوروز قبل اسپین کے لاپالما جزیرے میں آتش فشاں پھٹ جانے کے بعد سے بحرانی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور اب بہتے ہوئے ہولناک لاوا نے رہائشی علاقوں کو نگلنا شروع کر دیا ہے۔ا طلاعات کے مطابق ’’لاپالما‘‘ جزیرے میں واقع ’’کیمبرویجا‘‘ نامی آتش فشاں تمام تر شدت کے ساتھ پھوٹ پڑا ہے اور حالات کی حساسیت اور ممکنہ سنگین خطرات کے پیش نظر علاقے کے کئی ہزار باشندوں سے انکے مکانات خالی کرا لئے گئے ہیں۔ اب تک وہ اپنے راستے میں موجود جنگل کے بڑے علاقے اور متعدد مکانات کو جلا کر تباہ کر چکا ہے۔