بعض ذرائع کے مطابق شمالی غزہ کے شہر بیت لاہیا میں تحریک حماس کی فوجی ونگ القسام بریگيڈ نے، غاصب صیہونی حکومت کا ایک جاسوس ڈرون طیارہ اپنے قبضے میں کر لیا ہے۔
غزہ کی زمینی جنگ میں صیہونی فوج کے مقابلے میں فلسطین کی تحریک استقامت کے مجاہدین کی بھرپور کامیابی کے بعد غاصب صیہونی حکومت نے غزہ سے اپنی فوج کو واپس بلانا شروع کر دیا۔
تحریک جہاد اسلامی نے کہا ہے کہ غزہ پٹی سے مکمل انخلا اور جنگ بندی کے بغیر دشمن کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔
القسام بریگيڈ اور بریگیڈ کے مجاہدین نے ایک مشترکہ کارروائی کر کے غزہ شہر کے الزیتون علاقے میں غاصب اسرائیلی حکومت کا ایک اپاچے ہیلی کاپٹر مار گرایا ۔
ایک مصری ذریعے نے رپورٹ دی ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے حملوں کی بنا پر غاصب صیہونی حکومت ایلات بندرگاہ کو خالی کرنے پر مجبور ہو گئی۔
حماس کے سیاسی رہنما عزت الرشق نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کے پاس صرف دو راستے ہيں یا وہ گھٹنے ٹیک دیں اور اپنے شہریوں کی جانب سے مقدمے کا سامنا کریں یا جنگ جاری رکھیں اور القسام بریگیڈ ان کے خلاف کارروائی کرے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ پٹی کے وسط میں صہیونیوں کی دو بکتر بند گاڑیوں اور تین مرکاوا ٹینکوں کو تباہ کر دیا۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نہ ہوتا تو اسرائیل پتھروں اور ڈنڈوں سے جنگ کر رہا ہوتا۔
اسرائیلی بحری جہازوں پر یمنی فوج کے حملوں کے بعد مصر کے ایک چینل نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع ایلات کی بندرگاہ کی سیٹلائٹ تصویر شائع کرکے بتایا ہے کہ پہلی بار اس بندرگاہ پر سامان اتارنے کے لیے کوئی بحری جہاز موجود نہیں ہے۔
صہیونی فوج نے پناہ گزیں کیمپ پر حملہ کرکے ایک صحافی کو اس کے گھر والوں کے ہمراہ شہید کردیا۔