فلسطینی مجاہدین کی زبردست کارروائی، غاصب صیہونیوں کی 2 گاڑیوں اور ایک بس پر فائرنگ متعدد زخمی
Mar ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۰ Asia/Tehran
غرب اردن میں فلسطینی مجاہدین نے صیہونیت مخالف کارروائی انجام دی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: القدس چینل کی رپورٹ کے مطابق متعدد مسلح فلسطینی مجاہدین نے اریحا کے علاقے العوجا میں غاصب صیہونیوں کی دو گاڑیوں اور ایک بس پر فائرنگ کی ہے۔ اس کارروائی میں متعدد صیہونی زخمی ہو گئے جن میں ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد صیہونی فوجیوں نے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور تحقیقات شروع کر دیں۔
پریس ذرائع نے اس واقعے کی تصویریں بھی نشر کی ہیں۔