شام کے علاقے دیرالزور میں کونیکو گيس فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے کو تیسری بار نشانہ بنایا گیا۔
پچھتر امریکی اداروں نے صیہونی حکومت کو مسلح کرنے کے اقدام پر فوری پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
رضاکارانہ طور پر غزہ کے عوام کی مدد کے لئے پہنچنے والے امریکی ڈاکٹروں نے صدر بائيڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کو ایک خط لکھ کر کہا ہے کہ انھوں نے غزہ میں جو کچھ دیکھا ہے وہ اس نسل کشی پر ہرگز چپ نہیں رہ سکتے۔
میڈیا ذرائع نے غزہ پر صیہونی حکومت کے فضائی حملوں میں سات فلسطینیوں کی شہادت کی خبر دی ہے۔
اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے غزہ المیے کے سلسلے میں امریکی صدر جوبایڈن کے پیش کردہ امن منصوبے کو غزہ میں فوری جنگ بندی کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔
امریکی وزیر جنگ نے یوکرین کے وزیر دفاع سے رابطہ برقرار کر کے یوکرین کے لئے واشنگٹن کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
امریکی کانگریس سے صیہونی وزیراعظم نے خطاب کیا، اس موقع پر امریکی کانگریس کی فلسطینی نژاد رکن رشیدہ طلیب نے خاموش احتجاج کیا جبکہ دیگر اراکین نے نیتن یاہو کے خطاب کا بائیکاٹ کیا۔
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے امریکی کانگریس سے صیہونی وزیر اعظم کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتن یاہو نہ صرف ایک جنگی مجرم، بلکہ ایک جھوٹا بھی ہے۔
ہزاروں افراد نے امریکی کانگریس میں صیہونی وزیر اعظم کی تقریر کے دوران کانگریس کی عمارت کے باہر مظاہرہ کر کے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم اور مظالم کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی پولیس افسر نے ایک سیاہ فام عورت کو اس کے اپنے ہی گھر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔