Jan ۰۹, ۲۰۲۶ ۱۴:۳۶ Asia/Tehran
  • فرانس کے صدر کا ٹرمپ حکومت پر شدید حملہ، امریکا بین الاقوامی قوانین کو پامال کر رہا ہے

فرانس کے صدر امانویل میکرون نے امریکہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اپنے اتحادیوں سے دور ہو رہا ہے اور بین الاقوامی قوانین کو پامال کر رہا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: موصولہ رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر نے الیزہ پیلس میں فرانسیسی سفیروں سے اپنے سالانہ خطاب میں کہا ہے کہ امریکا ایک مضبوط طاقت ہے لیکن یہ طاقت تدریجی طور پر اپنے اتحادیوں سے دور ہورہی ہے۔

فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے مزید کہا کہ امریکا ان بین الاقوامی قوانین سے الگ ہورہا ہے جن کی وہ خود ترویج کیا کرتا تھا۔ امانوئل میکرون نے کہا کہ بین الاقوامی اور کثیر جہتی ادارے روز برورز اپنی افادیت کھوتے جا رہے ہیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

فرانس کے صدر نے کہا کہ ہم ایسی دنیا میں زندگی گزار رہے ہیں کہ جہاں بڑی طاقتیں دنیا کی تقسیم کی فکر میں ہیں ۔

 

ٹیگس