امریکی وزیر خارجہ کے ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی کے دعوے پر اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے بیانات ایرانی عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی کے تسلسل سے توجہ ہٹانے کی ایک اور کوشش ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو اچ او) کا فنڈ روکنے کے لئے یہ صحیح وقت نہیں ہے۔
امریکی صدر اور وزیر خارجہ نے ایک بار پھر اپنے اس غلط دعوے کا اعادہ کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے دوائیں اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء ایران بھیجنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے عالمی مالیاتی فنڈ آئی ام اف سے اپنے فرائض پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکا نے کورونا کے مقابلے کے لیے ضروری وسائل کی خریداری کی غرض سے عالمی مالیاتی فنڈ آئی ام اف سے ایران کو قرضہ دئے جانے کی مخالفت کی ہے جو انسانیت کے خلاف اسکے جرائم کی ایک اور کھلی مثال ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے ایرانی سفارتکاروں کے خلاف امریکی وزیر خارجہ کے بے بنیاد دعوؤں کے جواب میں کہا ہے کہ اب کوئی بھی تہران کے بارے میں امریکا کے جھوٹے دعوؤں پر یقین نہیں کرتا۔
اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب نے ایرانی سفارتکاروں کے خلاف امریکی وزیر خارجہ کے الزامات کے رد عمل میں کہا ہے کہ کوئی بھی امریکہ کے جھوٹ، فریب اور دھوکے میں نہیں آئے گا۔
فرانس کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ پیرس نے چین سے جو ماسک خریدے تھے، وہ امریکا لے اڑا ہے ۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے امریکی وزیر خارجہ اور وزارت خارجہ کی ترجمان کے مداخلت پسندانہ اور نفرت انگیز بیان پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
ایرانی نوجوانوں کی غیرسرکاری تنظیموں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے خاتمے کے معاملے پر ٹھوس توجہ دیں۔