اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ بچوں کی خوبصورت اور معصوم دنیا کو بڑوں کی جنگ اور اقتدار پسندی سے آلودہ نہيں کرنا چاہیے۔
ایران کی ہلال احمر کے سیکریٹری جنرل نے لبنان کے جنگ زدہ عوام کے لیے ایران کی جانب سے تیسری امدادی کھیپ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کی شاندار طریقے سے تشییع جنازہ مناسب وقت پر جنوبی بیروت کے ضاحیہ علاقے میں کی جائے گی۔
یونیسف نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت بین الاقوامی انتباہات کو نظرانداز کر رہی ہے کہا کہ اسرائیل نے گیارہ دنوں کے اندر سو سے زیادہ لبنانی بچوں کو شہید کیا ہے۔
جارح صیہونی فوجیوں نے غزہ میں اپنی تازہ ترین جارحیت میں چوبیس فلسطینیوں کو شہید اور چورانوے دیگر کو زخمی کردیا۔
فلسطین کی وزارت صحت نے غزہ میں گذشتہ تین سو ترسٹھ دنوں کے دوران اکتالیس ہزار آٹھ سو پچیس فلسطینیوں کی شہادت کی خبر دی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت کے جرائم کو علاقے میں سنگین بحران کا باعث قرار دیا ہے۔
غاصب صیہونی حکومت نے وحشیانہ کارروائی کرتے ہوئے، بیروت پر فاسفورس بموں سے حملہ کیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ دہشتگرد اسرائیل آگے بڑھ رہا ہے لیکن ہمارے حکمران خاموش ہیں۔
صیہونی حکومت نے لبنان کے مختلف علاقوں منجملہ بیروت کے ضاحیہ علاقے پر آج بھی وحشیانہ حملے کئے جن میں تیرہ لبنانی اور شامی شہری شہید ہوگئے۔