صیہونی جنگی طیاروں کی شدید بمباری ضاحیہ میں بڑے پیمانے پر تباہی
جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر صیہونی دہشتگردوں کے اندھا دھند حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق چند گھنٹے قبل صیہونی دہشتگردوں کے جنگی طیاروں نے بیروت کے بئرالعبد، الجاموس، اللیلکی اور الغُبیری سمیت مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی جنگی طیاروں نے دس سے زائد مرتبہ بیروت کے جنوبی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔
لبنان کی قومی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ اندھا دھند حملوں کے اس تازہ سلسلے کے دوران بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ میں حارہ حریک نامی محلے میں ایک میڈیکل کمپلیکس پر بھی بمباری کی گئی ہے۔
تازہ ترین بمباری میں جنوبی ضاحیہ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچ گئی ہے۔ صیہونی دہشتگردوں نے بمباری سے قبل مذکورہ علاقوں کے عوام کو بمباری کی دھمکی دی تھی۔
پیر کی صبح جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر صیہونی دہشتگردوں نے فضائی بمباری کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا تھا جو تاحال جاری ہے۔
لبنان کی وزارت صحت کے مطابق صیہونی دہشتگردوں کے حملوں میں شہید ہونے والے لبنانی شہریوں کی تعداد تین ہزار دو سو چالیس سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ چودہ ہزار سے زائد زخمی بھی ہو چکے ہیں ۔