سحر نیوز رپورٹ
یورپ میں زیر تعلیم ایرانی طلبہ تنظیموں کے وفاق نے اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں خاتون فلسطینی رپورٹر کی شہادت پر مغربی حلقوں کی خاموشی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
پاکستان کے انسانی حقوق کمیشن نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات فوری طور پر واپس لئے جانےکا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ چوبیس فروری سے شروع ہونے والی یوکرین جنگ میں اب تک اکیس سو سے زیادہ عام شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ایران کی انسانی حقوق کونسل کے سربراہ نے امریکی پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام نوجوان کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
فرانس کی پولیس نے دار الحکومت پیرس اور ملک کے دوسرے بڑے شہروں میں پر تشدد مظاہروں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے یمن میں جنگی قوانین کی خلاف ورزی میں بائیڈن حکومت کو سعودی اتحاد کا شریک جرم قرار دیا ہے۔
قطرمیں قائم طالبان کے نمائندہ دفتر کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت دنیا کے 16 ملکوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔