قم کی باقر العلوم یونیورسٹی، اسلامک کلچر اینڈ ریلشن آرگنائزیشن اور آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے تعاون سے مشرقی انسانی حقوق کے زیرعنوان بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔
14 اکتوبر پیر کو یوم شہادت حضرت فاطمہ معصومہ(س) کی مناسبت سے حرمِ کریمہ اہلبیت(ع) میں عزاداری کا انعقاد کیا گیا جس میں حرم امام رضا علیہ السلام کے خادموں نے بھی شرکت کی۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیر کو غزہ کے جبالیا کیمپ میں بے گناہ فلسطینی عوام کے قتل عام کو غاصب صیہونی فوجیوں کا ایک اور جنگی جرم قرار دیا ہے
شہید عباس نیلفروشان کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لئے بڑی تعداد میں لوگ امام حسین اسکوائر میں جمع ہو رہے ہیں۔ شہید جنرل عباس نیلفروشان، حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے ساتھ جارح صیہونی فوج کے حملے میں شہید ہوئے تھے۔
ایران اور چین کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفونی گفتگو میں مغربی ایشیا میں بدامنی اور کشیدگی کی روک تھام کے لئے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی فریقوں کے ساتھ سفارتی کوششیں اور اقدامات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے دورہ عراق میں کہا ہے کہ ہم جنگی صورتحال کے لئے پوری طرح تیار ہیں، جنگ سے ڈرتے نہيں ہیں لیکن جنگ نہیں چاہتے اور غزہ اور لبنان میں منصفانہ صلح کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ ایران، لبنان کی حکومت، قوم اور استقامتی تحریک کے ہر سمجھوتے کی حمایت کرے گا، کہا ہے کہ یہ توقع نہیں رکھی جاسکتی کہ بے گناہ عوام پر ہزاروں ٹن بم برسا دیئے جائيں اور سب کچھ پرسکون رہے
اسلامی جمہوریہ ایران اور فرانس کے صدور نے اتوار 13 اکتوبر کی شام ٹیلیفون پر حزب اللہ لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر قالیباف نے اپنے دورہ بیروت کے موقع پر کہا کہ ایرانی عوام اور حکومت، لبنانی انتظامیہ کی نگرانی میں لبنان کے جنگ زدہ اور پناہ گزین شہریوں تک امداد پہنچانے کے لئے تیار ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنے لبنان کے دورے کے دوران بیروت کے علاقے ضاحیہ کا دورہ کیا جہاں صیہونی حکومت کے فضائی حملوں سے عام شہریوں کی شہادتیں ہوئیں۔