Jul ۲۶, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۷
مصنوعی ذہانت کے حامل ابو مہدی میزائل ایران کی سپاہ پاسداران کا تیار کردہ ایک بحری کروز میزائل ہے جو ایک ہزار کلو میٹر کے فاصلے تک مار کر سکتا ہے اور یہ ایران کے سمندری دفاع کے دائرہ کار کو پہلے کے مقابلے میں کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔ یہ میزائل کشتی اور بحری جہاز پر بھی نصب ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ساحلی لانچنگ پیڈ سے بھی اسے فائر کیا جا سکتا ہے۔ یہ میزائل درست نشانہ لگانے، دشمن کے دفاعی سسٹم کو عبور کرنے، تباہی پھیلانے اور دشمن کی الیکٹرانک جنگ میں کامیاب کارکردگی کی بھرپور توانائی رکھتا ہے۔