Nov ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۹ Asia/Tehran
  • غزہ کے نہتے عوام بالخصوص عورتوں اور بچوں کے قتل عام کا اصلی ذمہ دار امریکہ ہے: ایران

ایران کے وزیر خارجہ نے عراق اور عمان کے وزرائے خارجہ سےٹیلی فون پر غزہ کے حالات کا جائزہ لیا اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے اور فلسطینی عوام کی نسل کشی فوری طور پر بند کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے سنیچر کی رات اپنے عراقی ہم منصب کے ساتھ اس ٹیلی فونی گفتگو میں غزہ میں نہتے مظلوم عوام بالخصوص عورتوں اور بچوں کے قتل عام کا اصلی ذمہ دار امریکا کو قرار دیا ۔

انھوں نے کہا کہ امریکا نے غاصب صیہونی حکومت کو وسیع پیمانےپر اسلحے اور نواع و اقسام کے بم ارسال کرکے جںگ کی شدت بڑھادی ہے اور غاصب صہونیوں کو فلسطینی عوام کی نسل کشی کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا علاقے میں جاری بحران میں شدت کے اسباب فراہم کرکے جنگ میں وسعت کو ناگزیر بنا رہا ہے۔

عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے بھی اس ٹیلی فونی گفتگو میں مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں اورغزہ کی جںگ رکوانے کے لئے اسلامی ملکوں کے ہم آہنگ اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبدللّہیان نے سنیچر کی رات غزہ کے بارے میں اپنے عمانی ہم منصب کے ساتھ بھی ٹیلی فونی پر تبادلہ خیال کیا۔

انھوں نے عمان کے وزیر خارجہ سید بدر البوسعید کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں غزہ کے مظلوم عوام ، عورتوں اور بچوں کا قتل عام رکوانے اور انسان دوستانہ امداد ، خوراک، پانی، ایندھن، دوائیں اور ضروری طبی وسائل فوری طور پر پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ا

نھوں نے غزہ کے عوام کے حالات کو انتہائی المناک قرار دیا اور کہا کہ اس صورتحال سے مظلوم فلسطینی عوام کو نجات دلانے کے لئے اسلامی ملکوں کو کوششیں تیز کردینی چاہئے۔

ٹیگس