Apr ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۴:۵۰ Asia/Tehran
  • تہران اور بغداد کے دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے تہران اور بغداد کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ پر زور دیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں، دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے قونصلر سیکشن پر نسل کش صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے پر عراقی حکومت کی جانب سے ایرانی قوم اور حکومت سے اظہار ہمدردی اور اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت میں ایک بیان جاری کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج پینتالیس سال بعد دنیا کی تمام اقوام کو اسلامی جمہوریہ ایران کے اس موقف کی صداقت اور درستگی کا ادراک ہو گیا ہے۔

صدر ابراہیم رئیسی نے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف ایران اور عراق کے مشترکہ موقف کو دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان یکجہتی کا مظہر قرار دیا اور فلسطینی عوام کی حمایت میں عراقی حکومت کے ٹھوس موقف کی قدردانی کرتے ہوئے، تمام اسلامی ملکوں سے اسی طرح کا موقف اختیار کرنے پر زور دیا۔

عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں شام میں ایرانی سفارتخانے کے قونصلر سیکشن پر جارح صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے میجر جنرل محمد رضا زاہدی اور ان کے چند ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی باوقار اور مقتدر قیادت کے زیر سایہ، اسلامی مزاحمت کو ہی حتمی اور قطعی فتح نصیب ہوگی۔

ٹیگس