Jul ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۳:۲۹
غدیر اسپتال، ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع ہے جو 63 ہزار مربع میٹر کے رقبے میں پھیلا ہوا ہے۔ یہ 13 منزلہ اسپتال 5 بلاک پر مشتمل ہے جن میں 24 آپریشن تھیئیٹر ہیں۔ اس اسپتال کو مریضوں کے لئے جدید ترین سہولیات سے لیس کیا گیا ہے۔ بیماروں کی سریع منتقلی کے مقصد سے اس اسپتال میں مجموعاً 21 لفٹیں لگائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں پر ایمرجنسی ہیلی پورٹ کی سہولت بھی فراہم ہے جس کے باعث ہنگامی حالات میں بدحال مریضوں کو کمترین وقت کے اندر اسپتال منتقل کیا جا سکتا ہے۔ (تصاویر: تسنیم نیوز)