Feb ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۷:۱۵ Asia/Tehran
  • 2 فروری ایرانی قوم کے لئے ہوگا بہت ہی خاص دن، تین-تین سیٹ لائٹس کی ہو گي رونمائی

کل اتوار2 فروری کو ایران کی ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے قومی دن کی مناسبت سے ایک تقریب میں، ناوک اور پارس 1 اور پارس 2 اپ گریٹیڈ سیٹ لائٹس کی رونمائی ہوگی

سحرنیوز/ایران: ارنا کے مطابق پارس 1 اپ گریٹیڈ سیٹ لائٹ کو اپنے پہلے ورژن سے زیادہ باصلاحیت بنادیا گیا ہے اور اسی طرح پارس 2 اپ  گریٹیڈ سیٹ لائٹ میں بھی اپنے پہلے کے ورژن سے زیادہ صلاحیتیں پائی جاتی ہیں اور پارس 2 کا اپ گریٹیڈ ماڈل زیادہ معیاری رنگین اور بلیک ایند وائٹ تصویری لینے اور ارسال کرنے پر قاد رہے۔

ناوک سیٹ لائٹ کے ساتھ ان دونوں اپ گریٹیڈ سیٹ لائٹوں کی بھی رونمائی ایران کی وزارت مواصلات میں ایک تقریب کے دوران کی جائے گی۔

مواصلاتی سیٹ لائٹ  ناوک  کو زیادہ بلندی پر ٹیلی کمونیکیشن کی تقویت کی غرض سے ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے اور یہ سیٹ لائٹ بیضوی مدار ميں مواصلاتی ٹیسٹ پر قادر ہے اور اس کو پہلی بار مدار میں بھیجا جائے گا۔  

 

ٹیگس