خبری ذرائع نے کہا ہے کہ ایران میں فسادات کرانے والے فرانس کے 2 جاسوس گرفتار ہوئے جنہوں نے اہم انکشافات کئے ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ احتجاج اور فسادات میں فرق ہوتا ہے اور اس کی نوعیت مختلف ہوتی ہے ۔
تہران کے پبلک پراسیکیوٹر نے حالیہ فسادات اور بلوؤں کے الزام میں گرفتار 400 افراد کی رہائی کی خبر دی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کے مداخلت پسندانہ بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر انسان دوستی کا ڈھونگ رچانے سے پہلے، اپنے ملک کے انسانی حقوق کے سیاہ کارناموں پر غور کریں۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کیڈٹ یونیورسٹی میں سالانہ پاسنگ آؤٹ پریڈ سے اپنے خطاب میں ایران کے حالیہ ہنگاموں کے پشت پردہ محرکات اور ایرانی قوم پر کئے جانے والے ظلم پر روشنی ڈالی۔
سحر نیوز رپورٹ
ایران کے مختلف شہروں میں ہونے والے ہنگاموں کے دوران اغیار سے وابستہ بلوائیوں اور شرپسند عناصر کے کود پڑنے سے تشدد کے واقعات بھی رونما ہوئے اور نتیجے میں کافی نقصانات ہوئے۔
صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے حالیہ ہنگاموں کو ملک دشمن عناصر کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو تنہا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔
ایران کی یونیورسٹیوں اور اعلی تعلیمی اداروں کے اساتذہ نے مرحومہ مہسا امینی کے موت کے بہانے ملک میں بلوا پھیلانے کی کوششوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔