غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے کے تحت غیر مسلح ہونے کا جائزہ لیا جاسکتا ہے: حماس
حماس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے کے تحت غیر مسلح ہونے کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سینئر رہنما باسم نعیم نے کہا ہے کہ حماس غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے تناظر میں استقامت کے ہتھیاروں کے موضوع کا جائزہ لینے کے لئے تیار ہے۔
باسم نعیم نے ایسوشی ایٹڈ پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حماس، اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی سمجھوتے کے ایک حصے کے طور پر ہتھیاروں کو ذخیرہ کرنے یا انھیں غیرفعال کرنے کے موضوع پر غور کر سکتی ہے۔
انھوں نے قطری میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم صورت حال میں کسی بھی طرح کی شدت کو روکنے کے لئے ایک وسیع اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
باسم نعیم کا یہ بیان، غزہ جنگ بندی سمجھوتے کے دوسرے مرحلے میں پہنچنے میں تیزی لانے میں مدد کر سکتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے بھی اس سے قبل ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد پر آمادگی کا اعلان کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کے باوجود صیہونی حکومت کے حملے جاری ہیں اور دنیا دیکھ رہی ہے کہ صیہونی حکومت کسی طرح کے معاہدے اور جنگ بندی سمجھوتے کی پابند نہیں ہے اور ثالثی کرنے والے خاموش ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Followus: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel