سپاہ پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ لبنان میں شہید ہونے والے اعلی کمانڈر شہید عباس نیلفروشان کے جسد خاکی کو کربلائے معلی اور نجف اشرف میں تشییع کے بعد اصفہان میں دفن کیا جائے گا۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر قالیباف نے اپنے دورہ بیروت کے موقع پر کہا کہ ایرانی عوام اور حکومت، لبنانی انتظامیہ کی نگرانی میں لبنان کے جنگ زدہ اور پناہ گزین شہریوں تک امداد پہنچانے کے لئے تیار ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنے لبنان کے دورے کے دوران بیروت کے علاقے ضاحیہ کا دورہ کیا جہاں صیہونی حکومت کے فضائی حملوں سے عام شہریوں کی شہادتیں ہوئیں۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ میں لبنان کے مزاحمتی عوام تک رہبر معظم انقلاب اور ایران کے عوام کی حمایت کا پیغام پہنچانے کے لیے بیروت آیا ہوں۔
حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حملوں کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔
ایران کی ہلال احمر کے سیکریٹری جنرل نے لبنان کے جنگ زدہ عوام کے لیے ایران کی جانب سے تیسری امدادی کھیپ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کی شاندار طریقے سے تشییع جنازہ مناسب وقت پر جنوبی بیروت کے ضاحیہ علاقے میں کی جائے گی۔
یونیسف نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت بین الاقوامی انتباہات کو نظرانداز کر رہی ہے کہا کہ اسرائیل نے گیارہ دنوں کے اندر سو سے زیادہ لبنانی بچوں کو شہید کیا ہے۔
سید عباس عراقجی نے بیروت میں ایران کے سفارت خانے میں لبنان میں ایران کے نمائندہ دفاتر کے اراکین سے گفتگو میں لبنان اور علاقے کی صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی خطے کی صورت حال کے بارے میں لبنان کے اعلی حکام سے بات چیت کے لیے بیروت پہنچے ہیں۔