پناہ گزینوں سے متلعق ادارے انروا نے فلسطینی عوام کے رنج و آلام کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے عوام کے لئے گذرنے والے سو دن، سو سال کے برابر تھے۔
لیبیا میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب جانے کے حادثے میں اکسٹھ افراد کی ہلاکت کا اعلان کردیا گیا ہے ۔
افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے نگراں وزیر تجارت نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغان تاجروں کے ان کنٹینروں کو چھوڑ دے جنھیں اس نے کراچی کی بندرگاہ پر روک رکھا ہے۔
میانمار میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر فوجی حملے کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت انتیس افراد ہلاک ہوگئے۔
پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان خاندانوں کا انخلا شروع ہوگیا۔ کل 30 افغان خاندانوں کو لےکر 16 ٹرک طور خم سرحد پہنچ گئے۔
افغان مہاجرین کو پاکستان سے نکالنے کی کارروائی شروع ہوگئی ہے۔
حماس نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کے عین الحلوا کیمپ میں ہونے والی جھڑپوں میں ملکی عناصر کا ہاتھ ہے۔
لبنان میں الحلوا پناہ گزین کیمپ میں فتح اور حماس کے درمیان لڑائی کے بعد جنگ بندی پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔
سوڈان میں بگڑتے حالات کے باعث اب تک دسیوں ہزار شہری جنوبی سوڈان میں جا کر پناہ لے چکے ہیں۔
اٹلی کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتیاں الٹنے سے خاتون اور ان کے شیر خوار بچے سمیت 30 افراد ڈوب گئے۔