تیونس: تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوبنے سے24 افراد ہلاک
Jan ۰۴, ۲۰۲۵ ۰۸:۵۵ Asia/Tehran
تیونس میں سیفکس شہر کے قریب تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوبنے کےنتیجے میں 24 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیفکس شہر کے قریب ڈوبنے والی کشتیوں پر مختلف افریقی ممالک کے شہری سوار تھے۔ ہلاک ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ 83 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
تیونس کے نیشنل گارڈ حکام کے مطابق 15 زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال بھیجا گیا ہے جبکہ باقی ہلاک افراد اور بچائے گئے لوگوں کو کوسٹ گارڈ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ تیونس میں غیر قانونی طور پر یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی کشتیوں کو عموما حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔ گزشتہ ماہ بھی تیونس کے کوسٹ گارڈ حکام کو 2 مخلتف حادثات میں ڈوبنے والے 30 تارکین وطن کی لاشیں ملی تھیں۔