امریکہ: ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف احتجاج
Feb ۰۴, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran
امریکی شہر لاس انجلیس کے ہزاروں کی تعداد میں عام شہریوں نے امریکی صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
سحرنیوز/دنیا: لاس انجلیس کے امریکی مظاہرین نے ایسی حالت میں جبکہ انھوں نے میکسیکو اور السلواڈور کے پرچم اپنے ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے لاس انجلیس کی بلدیہ کے قریب اجتماع کیا۔ اس دوران قریب سے گذرنے والی گاڑیوں نے ہارن بجا کر ان مظاہرین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
بعض مظاہرین نے ایسے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا ہوا تھا کہ خوراک فراہم کرنے والے ہاتھوں کو کاٹنے کی کوشش مت کرو۔ اس نعرے کا اشارہ ان کاشتکاروں کی طرف تھا جو غیر ملکی مہاجرین امریکہ میں زراعت کے شعبے میں کام کر رہے ہیں۔