-
اسلامی ممالک میں امن و آسائش اور ترقی ایران کے مفاد میں ہے: رہبر انقلاب اسلامی
Nov ۲۳, ۲۰۱۵ ۱۶:۳۰رہبر انقلاب اسلامی نے پڑوسی اور اسلامی ممالک میں امن ، آسائش اور پیشرفت کو اسلامی جمہوریہ ایران کے مفاد میں قرار دیا ہے-
-
امریکہ میں مسلمان دھمکیوں اور تشدد کا شکار
Nov ۱۹, ۲۰۱۵ ۱۶:۲۲فرانس میں حالیہ دہشتگردانہ حملوں کے بعد امریکہ میں مسلمانوں اور ان کے مقدسات کے خلاف دھمکیاں اور حملے کافی بڑھ گئے ہیں۔
-
نریندر مودی کا دورہ برطانیہ
Nov ۱۲, ۲۰۱۵ ۱۶:۲۸ہندوستانی وزیر اعظم کا دورہ برطانیہ دو طرفہ تعلقات کے تناظر میں اہم گردانا جا رہا ہے۔ نریندر مودی جمعرات کے دن تین روزہ دورے پر برطانیہ روانہ ہوئے ہیں۔ یہ دورہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی دعوت پر انجام پا رہا ہے۔
-
ایٹمی معاہدے پرعملدرآمد کی تاکید
Nov ۱۲, ۲۰۱۵ ۱۵:۱۵اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور فرانس کے صدر فرانسوا اولاند آئندہ ہفتے الیزہ پیلس میں آپس میں ملاقات اور مذاکرات کرنے والے ہیں۔
-
شام کے بحران سے متعلق ویانا میں دوسرا اجلاس
Nov ۱۲, ۲۰۱۵ ۱۳:۳۸اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ اگر امریکی حکام نے شام سے متعلق ویانا اجلاس سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کی تو ایران اس اجلاس میں شرکت نہیں کرےگا۔
-
اوباما کی جانب سے ایران کے سلسلے میں ہنگامی حالت کے قانون کی مدت میں توسیع
Nov ۱۱, ۲۰۱۵ ۱۷:۱۰وہائٹ ہاؤس نے ہر سال کے معمول کے مطابق منگل کو ایران کے حوالے سے ہنگامی حالت کے قانون کی مدت میں توسیع کردی ہے-
-
سعودی عرب کی شام کے حقائق سے چشم پوشی کی کوشش
Nov ۱۱, ۲۰۱۵ ۱۷:۰۴سعودی عرب جو مشرق وسطی کے علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، اس وقت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی میں اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے خلاف قرارداد منظور کرانے کی کوشش کر رہا ہے-
-
گوانتانامو جیل اور امریکہ کی دو حریف پارٹیوں کی محاذ آرائی
Nov ۱۰, ۲۰۱۵ ۱۷:۵۷امریکی صدر باراک اوباما کے عہد صدارت کی مدت ختم ہونے میں چار سو اور چند دن ہی باقی رہتے ہیں کہ اس ملک کی وزارت جنگ پینٹاگون کانگریس میں ایک بل پیش کرنے والی ہے جس کا مقصد باراک اوباما کی انتخابی مہم کے دوران کئے جانے والے ایک وعدے یعنی گوانتانامو کی جیل بند کرنے میں مدد دینا ہے۔
-
فلسطینی علاقوں میں صیہونی حکومت کے فوجی اقدامات میں شدت
Nov ۱۰, ۲۰۱۵ ۱۶:۱۱صیہونی حکومت نے مختلف فلسطینی علاقوں میں اپنے فوجی اقدامات میں شدت پیدا کر دی ہے۔ صیہونی فوجی نے مغربی کنارے میں اپنی تسلط پسندانہ پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے اور انتفاضۂ قدس پر قابو پانے کے لئے فلسطینی علاقوں میں فوجی ساز و سامان میں اضافہ کرنے کے علاوہ مغربی کنارے میں مزید فوجی تعینات کر دیئے ہیں۔ صیہونی اخبار یدیعوت آحار و نوت نے اس سلسلے میں پیر کے دن لکھا کہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں ریزرو فوجیوں کے چار بٹالین تعینات کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
-
ایران کے خلاف صیہونی وزیر اعظم کے بے بنیاد الزامات اور ان کی وجوہات
Nov ۱۰, ۲۰۱۵ ۱۳:۴۶صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے دورۂ امریکہ کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران پر دہشت گردی کا بے بنیاد الزام لگاتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش اور ایران کی زیر قیادت شیعہ اسلامی ملیشیا مشرق وسطی کو فتح کرنے کے درپے ہیں۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں باراک اوباما اور میرے درمیان اختلاف رائے پایا جاتا ہے لیکن سمجھوتے پر دستخط ہوچکے ہیں اور اب ہمیں اس معاہدے کی خلاف ورزی نہ کئے جانے کی جانب توجہ مرکوز رکھنی چاہئے۔