اسلام آباد میں پاکستان اور چین کے مشاورتی میکنزم کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ سطحی وفود نے حصہ لیا۔
ایران اور پاکستان نے دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافے، ثقافتی تعلقات میں فروغ خاص طور پر مشترکہ سرحدوں کو امن اور اقتصادی سرحدوں میں تبدیل کرنے کے لیے قریبی تعاون پر اتفاق کیا۔
روسی صدر ولادیمیر پوتین نے شمالی کوریا کے صدر کے ساتھ ملاقات میں ماسکو کی پالیسیوں کی پیونگ یانگ کی جانب سے غیر مشروط حمایت کی قدردانی کی ہے - کیم جون اونگ نے بھی روس کے ساتھ اسٹریٹیجک تعاون کی تقویت کے لئے اپنا عزم ظاہر کیاہے
روسی نائب وزیر اعظم نے کہا کہ 2024 کے ابتدائی تین مہینوں کی کارکردگی سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں ملکوں کی تجارت میں خاطرخواہ پیشرفت ہوئی ہے۔
یوریشیا کی اقتصادی یونین ای اے ای یو کے رکن ملکوں اور ایران کے درمیان آزاد تجارت کے سمجھوتے کے بل پر روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے دستخط کردیئے۔
روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بریکس کے وزرائے خارجہ باہمی تجارت میں اپنی قومی کرنسیوں میں ادائیگی کے سسٹم پر کام کر رہے ہیں۔
ایران کے نگراں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانا ایران کی اصولی پالیسی کا حصہ ہے اور علاقائی تعاون کے عمل کو مسلسل آگے بڑھایا جاتا رہے گا۔
ہندوستان کے وزیر خارجہ نے ایران کے جنوب مشرق میں واقع اسٹریٹجک بندرگاہ چابہار کے مینیجمنٹ کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ایک طویل مدتی معاہدے پر زور دیا ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج کابینہ کا اجلاس ، وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں منعقد ہوا۔
غزہ میں جارحیت کے باعث ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع کر دیئے۔