یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی مجاہد کی شہادت پسندانہ کارروائی پر مبارک باد پیش کی ہے۔
یمن کے عام شہریوں خاص طور سے عورتوں اور بچوں کا قتل عام جاری رکھنے کے باوجود سعودی عرب نے یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کا نام دہشت گرد گروہوں میں شامل کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
صنعا کی حکومت، سعودی - امریکی اتحاد کی جانب سے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین نے ایک بیان میں جارح سعودی اتحاد کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ یمن کے چپہ چپہ کو آزاد کرایا جائے گا۔
انصاراللہ یمن کی سیاسی کونسل کے ایک رکن نے کہا ہے کہ امریکہ، برطانیہ اور سعودی اتحاد یمن میں صلح قائم ہونے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔
انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے ایک رکن نے ابوظہبی کی طرف سے یمن کے اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل جزائر میں مشکوک سرگرمیاں جاری رکھنے پر متحدہ عرب امارات پر حملے کی دھمکی دی ہے۔
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے مستعفی یمنی دھڑے کی حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے انصاراللہ کے خلاف اقتصادی حوالے سے پابندیاں لگانے کی کوشش کی تو اسے جوابی حملوں کےلئے تیار رہنا چاہیے۔
یمن کی عوامی تحریک نصاراللہ کے ڈرون طیاروں نے ایک غیر ملکی آئل ٹینکر کے ذریعے تیل کی چوری کو روک دیا ہے۔
صنعا حکومت کے ایک ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ انصاراللہ کے ڈرون طیارون نے جزیرہ سقطری کی فضا میں پروازیں کی ہیں اور یمن کی عوامی تحریک انصارللہ کا یہ اقدام جزیرہ سقطری کی فضا میں جنگ شروع ہونے کی علامت شمار ہوتا ہے۔
یمن میں صنعا حکومت نے جارح سعودی اتحاد کے زیرکنٹرول جزیرے میں پہلی بار جاسوسی ڈرون طیاروں کے آپریشن کی خبر دی ہے اور کہا ہے کہ یہ جارح قوتوں کے لئے ایک کھلا پیغام ہے۔