اقوام متحدہ کے امریکی اور برطانوی عملے کو انصار اللہ کی وارننگ
تحریک انصار اللہ نے اقوام متحدہ کے امریکی اور برطانوی عملے کو اپنے زیر کنٹرول علاقوں سے نکلنے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: صنعاء میں اقوام متحدہ کے ایک سینئر ذریعے نے کہا ہے کہ یمن کی قومی نجات حکومت نے ہمیں اطلاع دی ہے کہ اس کے بعد سے اقوام متحدہ کے امریکی اور برطانوی عملے کو ناپسندیدہ عنصر قرار دیا جائے گا ۔ اس ذریعے نے مزید کہا کہ تحریک انصار اللہ نے اقوام متحدہ کے امریکی اور برطانوی عملے کو اپنے زیر کنٹرول علاقوں سے نکلنے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی ہے اور اس نے اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں امریکی اور برطانوی عملے سے استفادہ نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب نیشنل سالویشن حکومت کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن علی القحوم نے بھی کہا ہے کہ یمنی فوج کی کارروائیاں، صرف اس شرط پر روکی جائيں گی کہ غزہ پر جارحانہ حملے بند اور اس کا محاصرہ ختم کیا جائے۔
علی القحوم نے مزید کہا کہ یمنی فوج کی سمندری کارروائی، غزہ کے عوام کی نسل کشی بند کرانے اور غزہ کا محاصرہ خاتمہ کرانے کے لیے، صرف صیہونی حکومت کے بحری جہازوں کے خلاف ہے۔