Jan ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۰ Asia/Tehran
  • بحیرہ احمر میں جہاز شکن کروز میزائل کو تباہ کرنے کا امریکی دعویٰ

علاقے میں امریکی فوجی کمان سینٹکام نے دعویٰ کیا ہےکہ بحیرہ احمر میں جہاز شکن کروز میزائل کو تباہ کر دیا گيا۔

سحر نیوز/ دنیا: الجزیرہ کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق علاقے میں امریکی فوجی کمان سینٹکام نے دعویٰ کیا ہےکہ یہ میزائل یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کی جانب سے بحیرہ احمر کی طرف فائر کیا گیا تھا جسے فضا میں ہی تباہ کر دیا گيا ۔ ابھی تک یمنی ذرائع‏ نے امریکی سینٹکام کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

یمن کی تحریک انصاراللہ نے تاکید کی ہے کہ فلسطینیوں پر صیہونی جارحیت کے جواب میں غاصب صیہونی حکومت کے ٹھکانوں اور صیہونی حکومت کے بحری جہازوں اور اسی طرح مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہ کی طرف جانے والے بحری جہازوں پر یمن کی مسلح افواج کے حملے جاری رہیں گے۔

ٹیگس