دھمکیاں دینے سے باز آجاؤ، امریکیوں کو یمن کا انتباہ
یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے کہا ہے کہ اگر امریکہ چاہتا ہے کہ اسے مزید نقصان نہ پہنچے تو یمنی قوم پر حملے اور دھمکیاں دینے سے باز آجائے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اگر امریکہ چاہتا ہے کہ بحیرۂ احمر میں اس کے بحری جہاز نقصان پہنچنے سے محفوظ رہیں تو اسے چاہیے کہ صیہونی حکومت کو غزہ کے خلاف فوجی جاحیت بند کرنے اور اس کا محاصرہ مکمل طور پر ختم کرنے پر مجبور کرے۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یمن کی مسلح افواج پورے وجود کے ساتھ غزہ کی حمایت کے لئے آمادہ ہے، امریکہ اور صیہونی حکومت کو غزہ کے خلاف حملے بند نہ ہونے کی صورت میں امریکی اتحاد کے بحری جہازوں پرحملے کی بابت خبردار کیا ہے۔
اسی طرح یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سینیئر رکن محمد البخیتی نے کہا ہے یمن کی مسلح افواج کو بحیرۂ احمر میں امریکی اتحاد کی افواج اور میزائلوں سے کوئی خوف نہیں ہے اور وہ غزہ کے مقتدر عوام اور فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی حمایت میں ثابت قدم ہیں۔ اس یمنی عہدیدار نے امریکی بحری جہاز کے قریب ہی ایک برطانوی بحری جہاز کو براہ راست نشانہ بنانے کی خبردی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کے خلاف فوجی کارروائیاں، غزہ میں جرائم کے بند ہونے تک جاری رہیں گی۔