Jan ۲۶, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۴ Asia/Tehran
  • اسرائیلی ٹھکانوں پر حملے جاری رکھنے پر تاکید، یمن کے سینئر رہنما عبدالملک الحوثی

یمن کے سینئر رہنما عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ ہم اب تک صیہونی حکومت پر دو سو سے زيادہ ڈرون حملے اور پچاس سے زیادہ بلیسٹک میزائل فائر کرچکے ہيں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: یمنی رہنما سید عبدالملک الحوثی نے اپنے بیان میں غزہ میں حالیہ جنگ اور غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کے بارے میں کہا کہ امریکہ و مغرب کی مالی حمایت کے باوجود صیہونی دشمن کو بڑے پیمانے پر اقتصادی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر حملوں، جرائم اور جارحیت کے باوجود صیہونی دشمن اپنے اعلان کردہ اہداف حاصل نہيں کر سکا ہے۔ سید عبدالملک الحوثی نے کہا کہ اگر مسلمانوں نے ملت فلسطین کی لازمی حمایت کی ہوتی تو صورت حال کچھ اور ہوتی اور توازن پوری طرح تبدیل ہوجاتا۔
یمنی رہنما نے زور دے کر کہا کہ صیہونی جرائم جاری رہنے کی اصلی وجہ امریکی موقف ہے۔ انہوں نے صیہونی حکومت کے اڈوں کو نشانہ بنانے کے سلسلے میں کہا کہ غزہ جنگ میں ہمارا موقف شروع سے ہی ملت فلسطین کی حمایت رہا ہے اور ہم نے اب تک اسرائیل کے خلاف دو سو سے زيادہ ڈرون اور پچاس سے زیادہ میزائیلی حملے کرچکے۔ یمنی رہنما نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ہمارا ملک اس وقت تک اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھےگا جب تک غزہ کی جنگ بند نہ ہو جائے اور تمام باشندوں تک غذائی اشیاء اور دوائيں نہ پہنچ جائيں ۔

ٹیگس