یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ السریع نے تل بیب کے خلاف اپنے یافا نامی ایک ڈرون کے ذریعےخصوصی آپریشن کی خبر دی تھی جس کے بعد صیہونی ذرائع ابلاغ نے یہ اعتراف کیا تھا کہ امریکی سفارتخانے کے قریب ایک دھماکہ ہوا ہے۔
جارح امریکی و برطانوی اتحاد کے جنگي طیاروں نے آج صبح مغربی یمن کے الحدیدہ انٹرنیشنل ہوائی اڈے کو حملے کا نشانہ بنایا ہے
انصار اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم یہ دیکھ پا رہے ہیں کہ بعض عرب حکومتیں نہ صرف یہ کہ مظلوم فلسطین کے عوام کی حمایت نہیں کر رہی ہیں بلکہ غاصب صیہونی حکومت کا ساتھ دے کر فلسطینیوں کے ساتھ غداری بھی کر رہی ہیں۔
یمنی فوج نے ایک بار پھر غزہ میں صیہونی ٹولے کے بہیمانہ جرائم کے جواب میں تین کامیاب آپریشن کئے ہیں۔
فلسطین کی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ اور یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے ایران کے نو منتخب صدر سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے صدارتی انتخابات میں ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے-
یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ گذشتہ اکتوبر سے اب تک غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت , انسانی معاشرے کی مشترکہ اقدار اورضمیر کے لیے ایک حقیقی اور خطرناک امتحان ہے۔
انصار اللہ کے سربراہ نے غزہ کے حالات پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ 10 ماہ کے دوران اسرائیل کے جرائم انسانی معاشرے کے لیے ایک خطرناک امتحان ہیں۔
یمن کے سمندری آپریشن نے دشمنوں کو وحشت زدہ کر دیا ہے، یہ بات تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبد الملک بدر الدین الحوثی نے کہی ہے۔
یمن کی قانونی حکومت کی مسلح افواج نے اعلان کیا کہ انہوں نے 23 جون کو "تباہ کن طوفان" کے ذریعے "ٹرانس ورلڈ نیویگیٹر" بحری جہاز کو نشانہ بنایا۔
انصار اللہ یمن کے رہنما نے غزہ پٹی میں جنگ کے تازہ حالات کا ذکر کرتے ہوئے اس علاقے میں امریکہ کی جانب سے وقتی جیٹی بنائے جانے پر سخت تنقید کی اور کہا کہ یہ جیٹی در اصل علاقے میں امریکہ کی ایک اور چھاؤنی ہے۔