Aug ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۵:۱۶ Asia/Tehran
  • یمنی فوج ڈٹی ہے ، تل ابیب میں بن گورین ایئرپورٹ پر پھر حملہ

یمنی فوج نے غزہ میں جاری صہیونی مظالم کے جواب میں تل ابیب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے بین گورین پر فلسطین ٹو ہائپر سونک بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ یمنی افواج نے تل ابیب میں واقع بین گورین انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو فلسطین ٹو ہائپر سونک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میجر جنرل یحیی سریع نے بیان میں کہا کہ یمنی مسلح افواج نے خصوصی فوجی آپریشن کرتے ہوئے تل ابیب ایئرپورٹ پر فلسطین ٹو ہائپر سونک میزائل داغا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ حملہ کامیاب رہا جس کے نتیجے میں صیہونی باشندے حفاظتی پناہ گاہوں میں چھپنے پر مجبور ہوگئے اور ایئرپورٹ کی کارروائی معطل ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی فلسطینی عوام پر مظالم کے ردعمل میں انجام دی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ عرب ممالک اور امت مسلمہ دینی، انسانی اور اخلاقی طور پر پابند ہیں کہ وہ غزہ میں جاری صہیونی مظالم مخصوصا غذائی قلت ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

ادھر صہیونی اخبار دی یروشلم پوسٹ نے ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ صیہونی حکومت یمنیوں اور ان کے اقدامات کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہی ہے۔

ٹیگس