صدر ایران مسعود پزشکیان نے اپنے پیغام میں پاکستان کی حکومت، عوام اور دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت مسعود پزشکیان نے حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین کی شہادت کی رہبر انقلاب اسلامی، لبنان اور فلسطین کے سرفراز عوام اور استقامتی محاذ میں ان کے ساتھیوں کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔
صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملے میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد دنیا بھر میں غاصب صہیونی حکومت کی مذمت کی جا رہی ہے۔
ہندوستان کی نو منتخب پارلیمنٹ لوک سبھا میں آج اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گيا۔
وزیر اعظم مودی نے کویت سٹی میں آتشزدگی کے حادثے کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں انہوں نے سوگوار خاندانوں سے اس ناخوشگوار واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا-
ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر ایرج الٰہی نے بتایا ہے کہ شہید آیت اللہ رئیسی کو ہندوستان کے ساتھ خاص لگاوتھا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے اسلامی جمہوریہ ایران کے شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور شہید وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کی خدمات کواسلامی دنیا کے لئے بہت اہم بتایا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں صدر شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ شہید ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان کی یاد میں ایک تعزیتی پروگرام منعقد ہوا۔
نئی دہلی میں ایران کے سفارت خانے میں شہید صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور دیگر شہداء کی یاد میں تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گيا-
حزب اللہ لبنان کے موجودہ سربراہ سید نصراللہ اور سابق شہید سربراہ سید عباس موسوی کی بیٹیوں نے شہید صدر سید ابراہیم رئیسی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور سید حسن نصراللہ کا تعزیتی پیغام انہیں پیش کیا۔