ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر تعزیت
Dec ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۴:۳۶ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنے ایک پیغام میں ہندوستان کے سابق وزیر اعظم کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔
سحرنیوز/ایران: صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہےکہ میں ہندوستان کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کے اہل خانہ اور رشتہ داروں اور ہندوستان کی حکومت و عوام کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔ ڈاکٹرمن موہن سنگھ ہندوستان کے لئے دور اندیشی سے معمور قائدانہ کردار کے حامل اور ایران و ہندوستان کی قوموں کے درمیان تعلقات کے زبردست حامی تھے ۔یاد رہے کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کا چھبیس دسمبر کو طویل علالت کے بعد انتقال ہوا اور اٹھائیس دسمبر کو ان کی آخری رسومات ادا کی گئيں۔