رہبر معظم انقلاب اسلامی نے لبنان میں حزب اللہ کے سربراہ کی والدہ کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں جنرل عاصم منیر نے 19 مئی کے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
عراقی وزیراعظم نے رہبر معظم کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید صدر رئیسی اخلاص کے پیکر تھے۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کو شہید صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر، وزیر خارجہ اور بعض اعلیٰ حکام کی شہادت پر مختلف ممالک کے سربراہان کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ وفد کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔
ہیلی کاپٹر حادثے میں ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ وفد کی شہادت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کل رات مختلف مقامات پر ترکیہ کا پرچم سرنگوں کر دیا گیا۔ ترکیہ میں آج عام سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
صدر ایران اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر مختلف ممالک کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
انیس مئی کو ایران کے صدر اور ان کے ساتھیوں کی رحلت پر جنوبی کوریا کی حکومت نے سوگوار خاندانوں اور ایرانی قوم کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔ جنوبی کوریا نے ایرانی قوم سے اپیل کی کہ وہ اتحاد کے ذریعے اس غم پر غلبہ حاصل کرے۔
ایران کے علاوہ جہاں 5 روزہ عام سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، برصغیر ہندوستان پاکستان سے لے کر شام، لبنان، ترکیہ اور عراق نے بھی عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔