Oct ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۴:۰۴ Asia/Tehran
  • یحیی سنوار کی شہادت جنگ غزہ میں صیہونی حکومت کی شکست رقم کرےگی، حافظ نعیم الرحمان

یحیی السنوار کی شہادت کے بعد پاکستان کے مذہبی اور سیاسی عمائدین نے رد عمل دکھاتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ سنوار کی شہادت، غزہ جنگ میں صیہونی حکومت کی شکست رقم کر دے گی۔

سحرنیوز/پاکستان: حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ یحیی سنوار کی شہادت کے بعد پاکستان کے مذہبی اور سیاسی عمائدین نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت اور اس کے حامی جان لیں کہ یحیی سنوار کی شہادت جنگ غزہ میں ان کی شکست رقم کرےگی۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے یحیی سنوار کی شہادت پر ایک پیغام جاری کر کے کہا ہے کہ باطل کے خلاف حق کی جنگ کے میدان میں ایک اور روح سربلندی کے ساتھ اپنے پروردگار کی طرف پلٹ گئی۔
پاکستان کے ممتاز سیاستداں اور سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے سابق چیئر میں مشاہد حسین سید نے بھی یحیی سنوار کی شہادت پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ سنوار ایک عظیم اور شجاع مجاہد تھے جنہوں نے صیہونیوں کے قبضے سے اپنے وطن کی آزادی کے لئے تئیس برس جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں اور اس راہ میں شہید ہو گئے۔

ٹیگس