Aug ۰۲, ۲۰۲۴ ۲۰:۰۸ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصی کے امام ہوئے گرفتار، وجہ جان کر آپ بھی ہو جائیں گے حیران

فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعے کی نماز کے بعد خطیب مسجد الاقصی شیخ عکرمہ صبری کو شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تعزیت پیش کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ہمارے نمائندے نے فلسطینی ذرائع کے حوالے  سے رپورٹ دی ہے کہ مسلمین عالم کے قبلہ اول مسجد الاقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے نماز جمعہ کے خطبوں میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تعزیت پیش کردی۔

اس رپورٹ کے مطابق شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تعزیت پیش کرنے کے جرم میں غاصب صیہونی حکومت نے ان کی گرفتاری کے احکامات صادر کردیئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق خطیب مسجد الاقصی کے وکیل حمزہ قطینہ نے بتایا ہے کہ صیہونیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ عکرمہ صبری کے گھر کا محاصرہ کرلیا اور پھر انہیں گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

خطیب مسجد الاقصی شیخ عکرمہ صبری کی گرفتاری اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ دہشتگرد صیہونی حکومت کتنی زیادہ خوف و ہراس میں ہے، صرف شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تعزیت پیش کرنے سے ہی وہ ڈر جا رہی ہے اور ایک بزرگ عالم کو گرفتار کر لے رہی ہے۔  

 

ٹیگس