May ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۲ Asia/Tehran
  • عمان کے وزیر خارجہ رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ایرانی قوم کے نام مسقط سے لائے خاص پیغام

ایران کے عبوری صدر نے ایران اور عمان کے تعلقات کو تاریخی اور برادرانہ قرار دیا اور کہا: اگر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے تو اقتصادی اور تجارتی روابط موجودہ سطح سے کئی گنا بڑھ جائیں گے۔

سحرنیوز/ ایران:  ایران کے عبوری صدر"محمد مخبر" نے پیر کے روز عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی سے ملاقات کی اور صدر ایران سید ابراہیم  رئیسی اور وزیر خارجہ کی شہادت پر ایران کے ساتھ اظہار ہمدردی پر عمان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے عمان کے ساتھ ہمہ گیر تعاون اور تعلقات کی توسیع کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حکمت عملی کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

عبوری صدر"محمد مخبر" نے اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان کے درمیان تعلقات کو تاریخی اور برادرانہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا: دونوں ممالک میں غیر استعمال شدہ صلاحیتیں بالخصوص اقتصادی شعبے میں غیر استعمال شدہ صلاحیتیں موجود ہیں جنہیں اگر استعمال کیا جائے تو دونوں ممالک کے درمیان کاروباری تعاملات اور تبادلے میں اضافہ ہوگا۔

 عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی نے بھی کہا کہ وہ سلطان ہیثم بن طارق، عمان کی حکومت اور قوم کی طرف سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام ہمدردی اور تعزیت کا پیغام لائے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام اور ملت ایران نے اس تلخ اور افسوسناک واقعے میں اپنے قریبی ساتھیوں کو کھو دیا ہے اور مسقط ملت ایران کے غم میں برابر کا شریک ہے۔

عمانی وزیر خارجہ نے ایران اور عمان کے تعلقات کو اسٹریٹجک اور اہم قرار دیا۔ اور مسقط کی جانب سے  اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

 

ٹیگس