Nov ۱۷, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۷
پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آہستہ آہستہ زندگی کا پہیا معمول کی پٹری پر لوٹ رہا ہے اور زندگی کی جد و جہد روبروز پر رنگ ہوتی جا رہی ہے۔ بچوں کی تعلیم کا سلسلہ روز بروز پر رونق ہو رہا ہے اور درد و رنج کے مارے لوگوں کے دلوں میں امید کی کرنیں ظاہر ہو رہی ہیں۔ تاہم ابھی حالات کو مکمل طور پر معمول پر آنے میں طویل وقت درکار ہے اور اُس کے لئے عوامی، سرکاری، قومی اور عالمی سطح پر بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔