ایران کے وزیر پیٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے اور عالمی منڈیوں میں عدم استحکام کا ذمہ دار امریکہ ہے۔
چین، ہندوستان اور ترکی ایران سے تیل کی خریداری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ٹرمپ حکومت کی مدت پوری ہونے تک ایٹمی معاہدے کو باقی رکھے جانے کی کوشش و حمایت کرتے رہیں گے۔
امریکی کمپنی آئل پرائز نے خبردار کیا ہے کہ ٹرمپ حکومت کی جانب سے ایران کے تیل کا بائیکاٹ ڈالر کی قدر کم ہونے کا باعث بنے گا۔
بیجنگ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارت میں پابندیاں رکاوٹ نہیں بنیں گی۔
سحر نیوز رپورٹ
امریکی ڈالر کی قدر میں کمی آنے اور ایران کے تیل کی برآمدات روکنے کی واشنگٹن کی کوشش کا پہلا اثر نمایاں ہونے کے بعد نیویارک کی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔
ایران سے ہندوستان کے لیے تیل کی برآمدات میں سترہ فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔
انرجی کی بین الاقوامی ایجنسی آئی ای اے نے اپنی تازہ رپورٹ میں تیل کی عالمی سپلائی پر ایران مخالف پابندیوں کے اثرات کی جانب سے خبردار کیا ہے۔
ایران پر امریکہ کی ممکنہ نئی پابندیوں میں ہندوستان نے جولائی کے مہینے میں ایران سے ساڑھے 7 لاکھ سے زائد بیرل خام تیل درآمد کرکے ریکارڈ قائم کردیا ہے۔