روس نے کہا ہے کہ وہ ایٹمی خطرات کم کرنے کی غرض سے بات چیت کے لیے تیار ہے۔
یورپی کمیشن نے یوکرین کو اسلحے کی ترسیل کے لیے، بھار ی توپ خانے اور گولہ بارود سمیت مختلف قسم کے ہتھیار زیادہ بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔
امریکی وزیر جنگ نے چین کے ساتھ مواصلاتی راستے بحال کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
یوکرین نے لوہانسک شہر میں واقع ایک ہسپتال کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں کم از کم 14 افراد کی ہلاکت کی خبر ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ اپنی جنگی طاقت کو بہتر بنانے کے لیے دور دراز کے اہداف کو تباہ کرنے کے لیے ہماری فضائیہ اسمارٹ اور پن پوائنٹ ہتھیاروں سے لیس ڈرونز کا استعمال کر رہی ہے۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی جنگ میں شامل ہونے سے پاکستان کو بہت نقصان ہوا ہے۔
یوکرین کے وزیر دفاع نے کہا ہے ان کا ملک روس کے خلاف نیٹو کی پراکسی جنگ کا ایک آلہ بن کر رہ گیا ہے۔
بین الاقوامی سامراج مخالف رابطہ کمیٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رکن نے کہا ہے کہ اگر قاسم سلیمانی آج ہمارے درمیان ہوتے تو میں عالمی سامراج کے خلاف ان کی جدوجہد پر ان کا شکریہ ادا کرتی۔
فرانس کے وزیردفاع نے جنگ یوکرین کے حوالے سے مداخلت پسندانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے، کیف کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نئے بحری جنگی بیڑے بنا رہا ہے۔